Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پرویز رشید نے کیچڑ اچھالا، عمران خان نے سچ بولا: نعیم الحق

پرویز رشید نے کیچڑ اچھالا، عمران خان نے سچ بولا: نعیم الحق
May 14, 2016

اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے چیلنج کیا ہے کہ پرویز رشید عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 6 افراد کے خلاف تحقیقات شروع کرائیں۔ ایکشن نہ لیا تو غداری ہوگی۔ نوازشریف کی اقتدار کی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے عمران خان پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 1983ءمیں لندن میں فلیٹ خریدا۔ برطانیہ میں ہی آف شور کمپنی بناکر فلیٹ فروخت کردیا اور 40 فیصد ٹیکس بچا کر رقم 2003ءمیں پاکستان منتقل کردی۔ یہ پاناما لیکس طرز کا فراڈ نہیں بلکہ قانونی طریقہ کار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ملزم نمبر ون کہنا افسوس ناک ہے۔ ملزم تو دراصل نواز شریف ہیں جو قوم سے حقائق چھپا رہے ہیں۔ حکمران تحریک انصاف کے ذمہ داران کے خلاف تحقیقات شروع کریں، احتساب کے لیے حاضر ہیں۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 1982ءسے لے کر آج تک ٹیکس چوری نہیں کی۔ ریکارڈ دینے کو تیار ہیں۔ چیف جسٹس نے کمیشن بنانے کے مطالبے پر اعتراض اٹھاکر پی ٹی آئی کے موقف کی تائید کی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔