Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پرویز رشید نے عمران خان کو این اے 122 میں دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

پرویز رشید نے عمران خان کو این اے 122 میں دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا
August 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات  پرویز رشید نے عمران خان کو  حلقہ  ایک سو  بائیس میں دوبارہ  انتخاب  لڑنے کا چیلنج  دےدیا اور کہا ہے کہ  تحریک انصاف کے  سربراہ  کو  اس  بار سبق  سکھائیں  گے احسن اقبال  کہتے ہیں کہ ایاز صادق کپتان  کو   تیسری بار  ہراکر ہیٹ ٹرک کریں  گے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام  آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح  کا اجلاس ہوا   جس  میں  الیکشن  ٹربیونلز  کے  فیصلوں اور اس کے  بعد کی صورتحال پر تفصیلی   تبادلہ  خیال   کیا  گیا بعد میں میڈیا سے گفتگو  میں  پرویز  رشید نے عمران خان  کو   الیکشن کا  چیلنج  دیتے  ہوئے کہا   نون لیگ  تحریک انصاف کے سربراہ کو   فرار نہیں ہونے  دے  گی۔ پرویز رشید کا  کہنا تھا کہ   ٹربیونلز کے  فیصلوں کے خلاف  و ہ عدالت  ضرور جائیں   گے   لیکن  حکم امتناع  نہیں لیںگے۔ وفاقی  وزیر منصوبہ بندی  احسن اقبال کا اس موقع پر کہنا  تھا کہ این اے  ایک سو  بائیس میں  ایازصادق عمران خان کو  تیسری   بار   ہرا کر  ہیٹ ٹرک   کرینگے۔ وفاقی وزرا کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ  نون  ایک ہی  تھرڈ امپائر کو  جانتے ہیں اور وہ  عوام ہیں ملک میں  بد امنی  پیدا  کرنے والوں کو   ووٹرز ناکام  بنا  دیں  گے ۔