Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پرویز خٹک کی ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش کا اظہار

پرویز خٹک کی ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش کا اظہار
July 27, 2018
پشاور (92 نیوز) پرویز خٹک نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انہیں کنفرم کردیا ،  مرکز میں نہیں،صوبے میں رہوں گا۔ پرویز خٹک وزیر داخلہ کے قلمدان کے بھی  امیدوار تھے۔ اسد قیصر اور عاطف خان نے عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سابق وزیر اعلی پرویز خٹک جہانگیر ترین کیمپ کا حصہ سمجھے جاتے ہیں جبکہ عاطف خان  اور اسد قیصر چئیر مین پی ٹی آئی کے قریب ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی تعلیم کے شعبہ میں عاطف خان کی کارکردگی سے متاثر ہیں جبکہ پرویز خٹک سیاست کا وسیع تجربہ اور جوڑ توڑ کے ماہر ہیں۔