Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پرویز خٹک پارٹی میں گروپ بندی کا تاثر دے کراپنا وزیر اعلیٰ لانے میں کامیاب

پرویز خٹک پارٹی میں گروپ بندی کا تاثر دے کراپنا وزیر اعلیٰ لانے میں کامیاب
August 9, 2018
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں پرویزخٹک پارٹی میں گروپ بندی کا تاثر دے کر اپنا وزیر اعلٰی لانے میں کامیاب ہو گئے۔ وزیراعلٰی کےلئے عاطف خان کا نام سامنےآنے پر پرویزخٹک نے محمود خان کا نام پیش کیا۔ عمران خان کو عاطف خان کے نام پرپارٹی تقسیم ہونے کا تاثردے کر محمودخان کے نام پر رضامند کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی کےلئے عاطف خان کا نام سامنے آیا تو پرویزخٹک نے پارٹی رہنمائوں کے ذریعے محمود خان کا نام تجویز کیا۔ عمران خان نے محمود خان کا نام پہلے تو مسترد کیا ۔ مرکزی رہنماء نے عاطف کے نام پر پارٹی  کے تقسیم ہونے کا تاثر دیا جس پر عمران خان محمود خان کے نام پر رضا مند ہو گئے۔ محمود خان کی نامزدگی میں سابقہ حکومت میں ان کے محکموں کی کارکردگی تعلیمی قابلیت اور تجربے کو بھی مد نظر رکھا گیا۔ محمود خان کی نامزدگی نے وزارت اعلٰی کے امیدوار اسد قیصر، شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔