Tuesday, April 30, 2024

  پرویز خٹک نے خواجہ آصف کی طرف سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہائی کے بعد دھرنا ختم کردیا

   پرویز خٹک نے خواجہ آصف کی طرف سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہائی کے بعد دھرنا ختم کردیا
May 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، پاک چین اقتصادی راہدری کےروٹ میں تبدیلی اور صوبائی حقوق کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا ۔ خواجہ آصف نے تمام مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرا دی جس کے بعد پرویز خٹک نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ، پاک چین اقتصادری راہداری منصوبے کے روٹ میں تبدیلی اور صوبے کے حقوق کے لئے وزیرا علیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ لوڈ شیڈنگ ہے ،صوبے کے عوام سے نا  انصافی کی جا رہی ہے۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کئےخواجہ آصف نے واضح کیا کہ ہر جائز مطالبہ مانا جائے گا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا کہ مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی گئی ہےامید  ہے وفاق وعدے پورے کرے گا ۔ دھرنے کے شرکا مذاکرات کامیاب ہونے پر پر امن طریقے سے منتشر ہو گئے ،شرکا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کے مسائل پر توجہ دینا ہوگی۔