پرویز الہٰی کے سابق مشیر ظہور وٹو گرفتار
لاہور(92نیوز)نیب پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے مشیر ظہور وٹو کو گرفتار کر لیاہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے نیب نے ظہور وٹو کو سڑسٹھ کروڑ روپے فراڈ کے الزام میں گرفتارکر لیا ہے۔
نیب پنجاب کے مطابق ظہور وٹو نے حافظ سوسائٹی کے نام پر لوگوں سے فراڈ کیا، ظہور وٹو کو کل احتساب عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔