پرویزمشرف کو آنے کو کہا تو سب کو خطرہ ہو رہا ہے،چیف جسٹس
کراچی (92 نیوز) چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے پرویز مشرف کو آنے کو کہا تو سب کو خطرہ ہورہا ہے،ان سے کسی کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے ؟
سپریم کورٹ کراچی میں کالا باغ ڈیم کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق چئیرمین واپڈا ظفر محمود سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی۔
ایڈووکیٹ مجیب پیرزادہ نے بتایا کہ کالا باغ ڈیم متنازعہ ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس کا متبادل بتائیں۔۔؟ کوئی ایسا حکم نہیں دیں گے، جس سے کوئی فریق متاثر ہو۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی خطرہ محسوس نہ کرے، ہم نے پرویزمشرف کو آنے کو کہا تو سب کو خطرہ ہو رہا ہے، کسی کو کیا خطرہ ہو سکتا ہے۔۔؟ پرویز مشرف آئیں، قانون کا سامنا کریں ۔
سابق چئیرمین واپڈا نے بتایا کہ ڈیمز سے متعلق ہم نے کوتاہی کی، تمام حکومتیں اس مجرمانہ کرمنل غفلت کی ذمہ داری ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا اب ڈیمز بنانے سے متعلق کردار ادا کروں گا، اپنی سربراہی میں کمیٹی قائم کروں گا، جو پانی بحران کے معاملات دیکھے گی۔