Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پروٹیز کے لئے مصباح الحق بڑا خطرہ ہیں: گریم اسمتھ

پروٹیز کے لئے مصباح الحق بڑا خطرہ ہیں: گریم اسمتھ
March 3, 2015
دبئی (ویب ڈیسک) گریم اسمتھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پروٹیز کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر لکھے گئے کالم میں سابق جنوبی افریقی کپتان نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے لیکن ٹیم کے بیشتر کھلاڑی آئوٹ آف فارم ہیں۔ کپتان مصباح الحق اس وقت بہترین فارم میں ہیں اور وہی بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔۔ انہوں نے مزید لکھا کہ  پاکستان ٹیم میں آخر میں آنے والے بلے باز کافی خطرناک ہیں۔ شاہد آفریدی، صہیب مقصود، عمر اکمل اور وہاب ریاض یہ سب جارحانہ بلے باز ہیں اور تیزی سے رنز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گریم اسمتھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور کہا کہ مصباح کو جلد آؤٹ کیا تو آدھی جنگ جیت لیں گے۔ پاکستان کے پاس اتنا اچھا بولنگ اٹیک نہیں ہے لیکن جنوبی افریقہ کو انھیں آسان نہیں سمجھنا چاہیے۔پاکستان اور جنوبی افریقا ورلڈ کپ میں سات مارچ کو مدمقابل ہوں گے۔