Wednesday, September 28, 2022

پروفسیر شکیل اوج اور پروفیسر وحیدالرحمان قتل کیس میں اہم پیش رفت

پروفسیر شکیل اوج اور پروفیسر وحیدالرحمان قتل کیس میں اہم پیش رفت
کراچی(92نیوز)پروفیسرشکیل اوج اورپروفیسروحیدالرحمان قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنےآگئی،علمی شخصیات کےقتل میں ایک ہی اسلحہ استعمال ہوا جبکہ ملوث گروپ کاسراغ لگالیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی اداروں کوایک اورکامیابی نصیب ہوگئی پروفیسرشکیل اوج اوروحیدالرحمان کےقتل میں ملوث گروپ کاسراغ لگالیا۔ علمی شخصیات کےقتل میں ایک ہی اسلحہ استعمال ہوا،فرانزک رپورٹ نےبھانڈا پھوڑدیا۔ گرفتارملزم منصورنےپروفیسرشکیل اوج سےواقفیت اوران کےقتل کی وجہ سےبھی لاعلمی کااظہارکردیا،ملزم کاکہناہےکہ قتل میں مجھ سمیت پانچ افرادملوث تھے،جن میں سےفہیم جبل پوری اوراحتشام کوجانتاہوں،باقی دوکونہیں جانتا۔ ملزم منصورنےمزیدانکشاف کیاکہ فہیم جبل پوری کوسارےاحکامات بیرون ملک سےملتے تھے،فرانزک رپورٹ کےبعدملزم سےدوبارہ تفتیش شروع کردی گئی،ملزم کےدیگرچارساتھی تاحال مفرورہیں۔