Sunday, March 3, 2024

پروان چڑھتی معیشت کو زکوٰۃ اور فطرانے کی معیشت بنادیا، احسن اقبال

پروان چڑھتی معیشت کو زکوٰۃ اور فطرانے کی معیشت بنادیا، احسن اقبال
May 27, 2021

لاہور (92 نیوز) لیگی رہنماء احسن اقبال کہتے ہیں۔ ملک پر ایسی حکومت مسلط ہے جس نے پروان چڑھتی معیشت کو زکوٰۃ اور فطرانے کی معیشت بنادیا۔ 

اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، عوام دشمن بجٹ کی پارلیمنٹ میں مخالفت کریں گے۔ شہباز شریف نے بجٹ سیشن کیلئے ہی اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے عشائیہ دیا ہے۔ پی ڈی ایم میں واپس آنا ہے یا نہیں اب گیند پیپلزپارٹی کے کورٹ میں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ، پاکستان کی سیاست میں دو محاذ ہیں، ایک محاذ پارلیمنٹ کے اندر ہے دوسرا پارلیمنٹ سے باہر ہے۔ ہم ایسا ملک بنائیں گے جہاں ووٹ کو عزت دی جائے، گواد سے گلگت تک، پشاور سے کراچی تک مسلم لیگ کا کارکن متحد ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا، کوئی ملک ہمیں اسکریو ڈرائیور دینے اور مشین دینے کو تیار نہیں تھا، پاکستان کے سائنسدانوں نے بھرپور محنت سے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔