Tuesday, December 6, 2022

پرنس اینڈیو کا شاہی ذمہ داریوں سے علیحدگی کا اعلان ‏

پرنس اینڈیو کا شاہی ذمہ داریوں سے علیحدگی کا اعلان ‏
لندن ( 92 نیوز) ملکہ الزبتھ دوئم کے چھوٹے بیٹے پرنس اینڈریو نے شاہی ذمے داریوں سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوک آف یارک پرنس اینڈریو نے ایک بیان میں کہا کہ وہ بچوں سے جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلقات کا معاملہ منظر عام پر آنے پر اپنی شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں کیونکہ یہ شاہی خاندان کیلئے سبکی کا سبب بن رہا ہے۔ پرنس اینڈریو نے ملکہ الزبیتھ دوئم سے شاہی ذمہ داریاں چھوڑنے کی اجازت طلب کر لی ہے ،  انہوں نے جنسی جرائم کا شکار افراد سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔ شہزادہ اینڈریو برطانوی ملکہ الزبتھ کے دوسرے بیٹے اور برطانیہ کے تخت و تاج کے امیدواروں کی قطار میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔