پرندوں کی طرح اُڑنے والے ریسکیو فلائنگ روبوٹس
سٹینفورڈ (92 نیوز) امریکا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کے انجینیئرز نے ایسے فلائنگ روبوٹس بنائے ہیں جو پرندوں کی طرح اُڑ سکتے ہیں۔
یہ روبوٹس پرندوں کی طرح پرواز اور اترنے کے انداز کو مددنظر رکھ کر بنائے گے ہیں یہ فلائنگ روبوٹس ایمرجنسی صورتحال میں دشوار گزار علاقوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ جدید روبوٹس پرندوں کی طرح درختوں پر بیٹھنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔