Wednesday, December 7, 2022

پرفارمنس دیکر بھی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر گھر والے بھی سوال کرتے ہیں، فواد عالم

پرفارمنس دیکر بھی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر گھر والے بھی سوال کرتے ہیں، فواد عالم
کراچی (92 نیوز) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کہتے ہیں وہ اتنے بڑے کھلاڑی نہیں کہ علیحدگی میں کسی سے جا کر ملاقات کرسکیں، پرفارمنس دیکر بھی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر گھر والے بھی سوال کرتے ہیں۔ مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بارہ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ قائد اعظم ٹرافی میں فواد عالم نے ایک اور ڈبل سنچری اسکور کر دی۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہے فواد کا کہنا تھا کہ پرفارمنس دینے کے باوجود قومی  میں سلیکٹ نہ ہونے پر گھر والے بھی سوال کرتے ہیں۔ فواد عالم کا کہناتھا کہ وہ ابھی اتنے بڑے کرکٹر نہیں ہوئے کہ اکیلے میں لوگوں سے مل سکیں۔ مڈل آرڈر بلے باز نے کہا کہ والد مجھے فائٹر کہتے ہیں ،،ٹیم میں جگہ بے شک نہ ملے ، میرے لئے اطمینان کی بات یہ ہے کے لوگ انکے حق میں بات کرتے ہیں۔ نشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ اور سدرن پنجاب کے میچ کے دوران سابق اسٹار آلرائونڈر شاہد افریدی بھی پہنچے، سندھ کے کپتان سرفراز اور دونوں ٹیمز کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔