Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  پرسٹینا:کوسووو کی پارلیمنٹ میں ناراض اپوزیشن رکن نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی

   پرسٹینا:کوسووو کی پارلیمنٹ میں ناراض اپوزیشن رکن نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی
October 9, 2015
پرسٹینا(ویب ڈٰیسک)کوسووو کی پارلیمنٹ میں ناراض اپوزیشن رکن نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی، دو ارکان اسمبلی زخمی اور ایک بے ہوش گیا ۔ تفصیلات کےمطابق ایوانوں میں لڑائی جھگڑے اور ارکان کو آپس میں گتھم گتھا ہوتے تو دیکھا گیا تھا لیکن کوسوو کی پارلیمنٹ تومیدان جنگ ہی بن گئی۔ ناراض اپوزیشن ارکان نے اجلاس کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کردی ایوان دھوئیں سے بھراتوایک رکن پارلیمنٹ بے ہوش ہو گئے جبکہ دو خواتین ارکان کی حالت غیر ہوگئی تینوں ارکان کواسپتال منتقل کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ کوسوو کی اپوزیشن جماعتیں سربیا اور پرسٹینا کے درمیان معاہدے اور مونٹی نیگرو اور یوگو سلاویہ کے درمیان سرحدی تنازع کے معاہدے پر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں کوسووو نے دوہزار آٹھ  میں سربیا سے آزادی حاصل کی تھی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔