پردیسوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کا ایک دن اور مل گیا
لاہور (92 نیوز) پردیسوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے پہنچنے میں ایک دن اور مل گیا،جو کل نہیں جا سکے وہ آج روانہ ہورہے ہیں۔
عید کی خوشیاں تو اپنوں کے ساتھ ہیں منانے کا مزہ آتا ہے۔ دور دراز سے کام کے حصول کے لیے لاہور آئے پردیسوں کی واپسی کا سلسلہ تو چند روز پہلے ہی شروع ہو گیا تھا مگر کسی کو ٹکٹ نہ ملا تو کوئی انتظار میں ہی رہ گیا مگر ان کو ایک اور موقع ملا تو سب نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔ ہر کوئی اسی کوشش میں تھا کہ سب اپنے پیاروں میں جا کر عید کی خوشیاں منائیں۔
گھروں کو واپس جانے والے پردیسوں نے کہا کہ عید کا مزہ تو اپنے رشتے داروں میں ہے اور ساتھ میں سیکورٹی نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا۔
جہاں پردیسی اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے وہی ضلعی انتظامیہ اپنے من مانے کرایے وصول کر رہے تھے۔ نہ کوئی کرایہ نامہ تھا نہ ہی کوئی پوچھنے والا اور تو اور سیکورٹی کے انتظامات بھی کہیں نظر نہ آئے ۔