Wednesday, December 7, 2022

پردھان منتری پاکستان کو مشورے دینے کی بجائے اپنی حکومت پر توجہ دیں : مایاوتی

پردھان منتری پاکستان کو مشورے دینے کی بجائے اپنی حکومت پر توجہ دیں : مایاوتی
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت کی  ریاست اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایا وتی نے بھارتی وزیراعظم مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں پاکستان کو مشورے دینے کے بجائے اپنی حکومت پر توجہ دینی چاہئے۔ تفصیلات کےمطابق مایا وتی نے نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھیں پاکستانی حکومت اور عوام کو غربت کے خاتمے اور تعلیم کے حوالے سے مشورے دینے کے بجائے اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیئے۔ نریندر مودی کے دور حکومت میں ملک میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، مودی کو دوسروں کو مشورہ دینے کے بجائے خود احتسابی کرنی چاہیئے۔ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک طرف پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی دھمکیاں دیں تو دوسری طرف پاکستان کو غربت کے خاتمے اور تعلیم کے میدان میں ترقی کے لئے کام کرنے کا مشورہ بھی دیا۔