Thursday, December 8, 2022

پرتھ کے واکا سٹیڈیم میں گرین شرٹس کی بھرپور پریکٹس ، میزبان ٹیم میں دو تبدیلیاں

پرتھ کے واکا سٹیڈیم میں گرین شرٹس کی بھرپور پریکٹس ، میزبان ٹیم میں دو تبدیلیاں
پرتھ (سپورٹس ڈیسک)ایک اور کامیابی کے لئے پرعزم شاہینوں نے پرتھ میں خوب پریکٹس کی آسڑیلیا  کے خلاف ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کل واکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ میزبان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ پروفیسر حفیظ کا ٹیم میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔ تفصیلات کےمطابق دوسرےون ڈے میں  تاریخی فتح  سےشاہینوں کےحوصلےبلند ہیں تیسرے میچ میں بھی کینگروز کو دھول چٹانےکےلئےبھرپورتیاریاں آج بھی جاری رہیں قومی ٹیم نے پرتھ میں خوب جم کر پریکٹس کی کپتان اظہر علی بھی پریکٹس سیشن میں شریک ہوئے۔ قومی ٹیم نے بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ فٹنس کی بھی خوب مشقیں کی اور تفریح کےلئے فٹبال میچ بھی کھیلا۔ پرتھ کےواکا اسٹیڈیم کی بات کریں تو اس اسٹیڈیم میں پاکستان کی کارکردگی کافی بہتر رہی ہے گرین شرٹس نے اسی میدان میں چار بار کینگروز کو دھول چٹائی جبکہ دو میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کرکٹر جیت کی لگن کےساتھ بھرپور محنت کررہے ہیں ٹیم تیسرے میچ میں  میلبورن جیسی  کارکردگی دہرانے میں کامیاب رہی تو جیت یقینی ہوگی۔