Friday, September 30, 2022

پرتھ ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز جیت لی

پرتھ ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز جیت لی

پرتھ ( 92 نیوز ) پرتھ ٹیسٹ میں کینگروز نے انگلینڈ کیخلاف میدان مارلیا ۔
تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلش ٹیم کو ایک اننگز اور 41 رنز کی عبرتناک شکست سے دو چار کر دیا ۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 662 رنز بنائے تھے اور 9 وکٹوں پر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی ۔
پرتھ ٹیسٹ کے آخری روز انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف218 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ اوپنر الیسٹر کک 14جبکہ سٹون مین3 رنز پر میدان بدرہوئے ۔ کپتان جوئے روٹ 14 رنز تک محدود رہے ۔
جیمز وینس اور ڈیوڈ ملان نے نصف سنچریاں اسکور کیں ۔بیئرسٹو نے 14 جبکہ معین علی نے 11 رنز بنائے ۔ اسٹورٹ براڈ کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ۔
کینگروز کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 5 ،کمنزاور لائن نے دو، دو جبکہ مچل اسٹارک نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا ۔
شاندار جیت کیساتھ آسٹریلیا نے سیریز بھی اپنے نام کر لی ۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔