پرتھ: بھارت اوریواے ای آج مدمقابل ہونگے

پرتھ (اسپورٹس ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں بھارت اور یو اے ای آج مدمقابل ہونگے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے گیارہ بجے کھیلاجائے گا۔
میگا ایونٹ کا اکیسواں میچ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
بھارت ابھی تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے چار پوائنٹس کے ساتھ پول بی میں سرفہرست ہے۔ میچ جیتنے کی صورت میں بھارت کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کرلے گا۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایونٹ میں پہلی جیت کی تلاش میں ہے۔