پرتگال کار ریلی میں حادثات کی بھرمار،آئرش ڈرائیور آؤٹ
پرتگال( 92 نیوز) پرتگال کار ریلی میں حادثات کی بھرمار ہو گئی ، 12ویں مرحلے میں ایک اور خطرناک حادثہ پیش آنے پر آئرش ڈرائیور کرس میک بھی ریس سے آؤٹ گئے ۔ جرمنی کے تھیری نیوویلے کی قسمت جاگ اٹھی ، اسٹار ڈرائیور نے ایک بار پھر مجموعی برتری حاصل کر لی ۔
آئرلینڈ کے کرس میک بھی خطرناک حادثے کے بعد ریس سے باہر ہو گئے ،سبسٹن اوگیئر اورآئرش ڈرائیور کے ریس سے آؤٹ ہونے کا فائدہ دیگر ڈرائیورز نے اٹھایا ۔
بیلجیئم کے تھیری نیوویلے کی قسمت جاگ اٹھی،12ویں مرحلے کے بعد بیلجیئن ڈرائیور نے ایک بار پھر مجموعی برتری حاصل کر لی۔