Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پراپرٹی کرایوں پر نئی ٹیکس شرح متعین

پراپرٹی کرایوں پر نئی ٹیکس شرح متعین
August 2, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پراپرٹی کرایوں پر نئی ٹیکس شرح متعین کردی گئی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق دو لاکھ تک سالانہ کرایہ پر ٹیکس نہیں ہوگا۔ 2 سے 6 لاکھ روپے تک رینٹ انکم پر 5 فیصد ٹیکس ہوگا۔ 6 سے 10 لاکھ روپے انکم پر 20 ہزار روپے کے علاوہ 5 فیصد ٹیکس ہوگا۔ یہ ٹیکس 10 تا 20 لاکھ روپے تک انکم ٹیکس لگے گا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق 20 سے 40 لاکھ روپے انکم پر 20 فیصد ٹیکس، 40 تا 60 لاکھ انکم پر 25 فیصد ٹیکس دینا پڑے گا۔ 60 تا 80 لاکھ روپے پر 30 فیصد ٹیکس جبکہ 80 لاکھ روپے سے زائد انکم پر 35 فیصد ٹیکس دینا پڑے گا۔