پرانی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم
اسلام آباد (92 نیوز) پرانی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق پرانی گاڑیوں پر 1.5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس کو کم کر کے 0.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ٹیکس میں کمی گاڑیوں کی ڈاکومنٹیشن بڑھانے کے لیے کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس قوانین کی متعلقہ شقوں میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ ٹیکس کمی اطلاق انفرادی ملکیت کی گاڑیوں کی خرید و فروخت پر ہوگا۔