Tuesday, August 9, 2022

پرامن الیکشن کا انعقاد رینجرز ،پولیس اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے:ڈی جی رینجرزسندھ

پرامن الیکشن کا انعقاد رینجرز ،پولیس اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے:ڈی جی رینجرزسندھ
کراچی(92نیوز) ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا ہے کہ پرامن الیکشن کا انعقاد عوام رینجرز ، پولیس ، الیکشن کمیشن کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ میجرجنرل بلال اکبر کا کہنا تھا الیکشن کے انعقاد کے موقع پر سکیورٹی ایک چیلنج تھی الیکشن کے بعد سب سے پہلے 92 نیو ز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کیا کہنا تھا  کہ پرامن الیکشن کا انعقاد عوام ، رینجرز ، پولیس ، الیکشن کمیشن کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ کراچ کے ضمنی  الیکشن کے انعقاد کے موقع پر سکیورٹی ایک چیلنج تھی جسے رینجرز نے قبول کرتے ہوئے اپنا فریضہ سرانجام دیا۔ ڈی جی رینجرز کا مزید کہناتھا کہ عوام کے تعاون سے شفاف الیکشن کرانے میں ہم کامیاب ہوئے ہیں ۔