Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پراسرار ویڈیو ٹیپ کے گرد گھومتی ہارر تھرلر فلم ’’رنگز‘‘ کا ٹریلر جاری

پراسرار ویڈیو ٹیپ کے گرد گھومتی ہارر تھرلر فلم ’’رنگز‘‘ کا ٹریلر جاری
December 7, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی وڈ ہارر تھرلر فلم ’’رنگز‘‘ کا ٹریلر جاری، فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایف جیویئر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دوہزار دو میں ریلیز ہوئی فلم ’’دی رنگز‘‘ کا سیکوئل ہے۔

فلم کی کہانی ایسی پراسرار ویڈیو ٹیپ کے گرد گھومتی ہے جسے دیکھنے والے کو یہ دھمکی دی جاتی ہے کہ اسے سات روز کے اندر قتل کر دیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں میٹلڈا لوٹز، ایمی ٹی گارڈن، لورا ویگنز، ایلکس لوئے، جوہنی گیلیکی اور ایڈم فرسٹو شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال تین فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔