Saturday, July 27, 2024

پراسرار دیوار چین کے گرد گھومتی ایکشن اور ایڈونچر فلم ”دی گریٹ وال“ کا ٹریلر جاری

پراسرار دیوار چین کے گرد گھومتی ایکشن اور ایڈونچر فلم ”دی گریٹ وال“ کا ٹریلر جاری
August 4, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی گریٹ وال“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم رواں برس دسمبر میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ”دی گریٹ وال“ کی کہانی دیوار چین کی پر اسراریت کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی ہدایات شانگ ژی مو نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں میٹ ڈیمن‘ پیڈرو پاسکل‘ ٹیان ژنگ‘ ولم ڈیفو‘ اینڈے لو‘ ایڈی پینگ و دیگر شامل ہیں۔ فلم ”دی گریٹ وال“ رواں برس دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔