Saturday, July 27, 2024

پراسرار بیماری کا شکار پشاور کی اقرا مسیحا کی منتظر

پراسرار بیماری کا شکار پشاور کی  اقرا مسیحا کی منتظر
December 11, 2018
پشاور ( 92 نیوز) پشاور کی ننھی کلی اقراء پراسرار بیماری   میں مبتلا ہے۔اقراء کے والد نے لخت جگر کو ہنستی مسکراتی زندگی لوٹانے کےلئے اپنا سب کچھ لٹا دیا، بے بس والد پھول جیسی بیٹی کے علاج کےلئے کسی مسیحا کا منتظر ہے۔ پشاورکے علاقہ پچگی کی رہائشی اقراء ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہےجس کی ڈاکٹرزبھی تشخیص نہ کرسکے۔ یہ ننھی کلی پیدائشی طور پرجلدی بیماری کا شکار ہے جس کے باعث لیٹنا اور بیٹھنا اس کے لئے آرام کی بجائے تکلیف کا باعث ہوتاہے۔۔ اقراء کے والد شکورالرحمان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی اس کے دو بچے اسی بیماری کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے، اقراء کا علاج کرایا لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا، اب تو علاج کرانے کی سکت بھی نہیں رہی۔ بیٹی کو ہر وقت تکلیف میں تڑپتا دیکھنے والے شکورالرحمان کی نظریں کسی مسیحا کی منتظر ہیں جو اس کے جگرگوشے کو مسکراتی زندگی لٹادے۔