Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پراسرار آوازوں کا سراغ لگانے کیلئے اوکاڑہ میں عوام کی قبرکشائی کی کوشش

پراسرار آوازوں کا سراغ لگانے کیلئے اوکاڑہ میں عوام کی قبرکشائی کی کوشش
February 10, 2019
اوکاڑہ ( 92 نیوز) پراسرار آوازوں کا سراغ لگانے کیلئے اوکاڑہ میں عوام نے قبرکشائی کی کوشش کی ۔ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں اہل علاقہ کی جانب سے چند روز قبل وفات پانے والے نوجوان کی قبرکشائی کی کوشش کی گئی ، علاقہ مکینوں کے مطابق قبر سے پراسرار آوازیں آتی ہیں ۔ پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقہ مکینوں کو قبر کشائی سے روک دیا۔ ادھر شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالاسے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ شیخوپورہ پولیس شہر قائد میں گھروں میں کام کرنیوالی خاتون مجرمانہ ریکارڈ کی حامل نکلی ، پولیس نے ملزمہ کو دو مرد ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے رکشہ اور ایک لاکھ روپے برآمد کر لیے۔ ملزمہ بنگلوں میں کام کرتی اور اطراف کے گھروں سے مالکان کے نام پر پیسے بٹور کر رفو چکر ہو جاتی تھی ،پولیس کے مطابق ملزمہ ایک مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوچکی ہے  اور ملزمان سے ایک لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ۔ ملزمہ رقم لینے کیلئے اپنا ہی موبائل نمبر دیتی تھی اور رقم سمیٹنے کے بعد موبائل فون بند کردیتی تھی ۔