Saturday, July 27, 2024

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا یکم فروری کوسکول کھولنے سے انکار

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا یکم فروری کوسکول کھولنے سے انکار
January 30, 2016
لاہور(92نیوز)پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے یکم فروری کو اسکول کھولنے سے انکارکر دیا ہے ۔ تنظیم کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے حکومت کے سکیورٹی فراہم کرنے تک پنجاب بھر میں نجی اسکول بند رہیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اسکولوں کے خلاف درج مقدمات کو فوری خارج کرئے ۔ دوسری طرف صوبائی وزیر تعلیم نے اسکولز مالکان کو مذاکرات کیلئے کل بلا لیاہے ۔