پرائمری انتخابات : برنی سینڈرز مغربی ورجینیا سے کامیاب
![پرائمری انتخابات : برنی سینڈرز مغربی ورجینیا سے کامیاب](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2016/05/bernie.jpg)
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی نامزدگی حاصل کرنے کیلئے مغربی ورجینیا کے پرائمری انتخاب میں برنی سینڈر زنے اپنی حریف ہلری کلنٹن کو ہرا دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزدگی حاصل کرنے کیلئے برنی سینڈرزاور ہلری کلنٹن میں سخت مقابلہ جاری ہے ۔
برنی سینڈرنے مغربی ورجینیا کے پرائمری انتخابات میں ہلیری کلنٹن کو پچھاڑتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے ۔
برنی سینڈر زنے 55فیصد جبکہ ہلری نے 30فیصد ووٹ حاصل کرلئے ہیں ۔