Thursday, September 19, 2024

پتہ کریں پرویز مشرف آرہے ہیں یا نہیں، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار

پتہ کریں پرویز مشرف آرہے ہیں یا نہیں، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار
June 14, 2018
لاہور (92 نیوز) مشرف کی طلبی سے متعلق کیس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پتہ کریں پرویز مشرف آرہے ہیں یا نہیں۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پرویز مشرف کی طلبی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عید الفطر پر اسٹاف نے چھٹیوں پر جانا ہے، ہم نے کیس کی سماعت 2 بجے رکھی ہے، اگر پرویز مشرف نے آنا ہے تو انتظار کر لیتے ہیں ۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو فوری اپ ڈیٹ لیکر جواب جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں پرویز مشرف کے وکیل نے فاضل عدالت کو بتایا کہ  سابق صدر بیمار ہیں،علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی سہولت برقرار رکھیں ، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ مشرف شرائط رکھنے کی بجائے پہلے پاکستان آئیں۔ چیف جسٹس  آف پاکستان نے کہا کہ اگر مشرف بیمار ہیں تو ایمبولینس میں ہی آجائیں  ،  پہلے وہ پاکستان میں آئیں اس کے بعد بورڈ پر دیکھا جائے  گا کہ کیا  وہ واقعی بیمار ہیں ؟۔ چیف جسٹس پاکستان نے  مزید ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ  اگر مشرف واقعی کمانڈو ہیں توبہادری دکھائیں  اور ملک میں واپس آئیں ، انہوں نے ملک پر قبضہ کیا لیکن خوف نہیں کھایا اگر یہ واپس نہیں آتے تو کاغذات نامزدگی کی جانچ نہیں ہونے دیں گے۔