Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پتوکی: ڈھولن چک 27 سے 11 سالہ بچے کی لاش برآمد،والدین کا احتجاج

پتوکی: ڈھولن چک 27 سے 11 سالہ بچے کی لاش  برآمد،والدین کا احتجاج
January 11, 2018

پتوکی ( 92 نیوز ) پتوکی کے نواحی علاقے ڈھولن چک 27 سے 11 سالہ بچے کی لاش  برآمد ہوئی ہے ۔ بچے کےورثا  نے لاش  اسپتال میں رکھ کر دھرنا دے دیا ہے ۔

لڑکے کے والد نے روتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو وزیروں سے قیامت کے روز اللہ حساب لے گا  جبکہ مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بچیوں کو تو گھروں میں بیٹھا لیا ہے لیکن کیا ہمیں اب لڑکوں کو بھی گھروں میں بیٹھانا ہو گا ۔

مقتول کے  بھائی نے روتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔