Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پتوکی،مسلم لیگ ن کے جلسے میں لیگی کارکنوں کی خاتون سے بد تمیزی ، دھکے مارے گئے

پتوکی،مسلم لیگ ن کے جلسے میں لیگی کارکنوں کی خاتون سے بد تمیزی ، دھکے مارے گئے
February 28, 2018

پتوکی ( 92 نیوز ) پتوکی میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں  لیگی کارکنوں نےخاتون کو ہراساں کرنے سمیت بد تمیزی کی انتہا کر دی ۔

ن لیگ کی شیرنی کو  لیگی غنڈوں  نے ہی گھیر لیا ، جلسہ ختم ہوا تو پنڈال میں موجود بعض ن لیگی  کارکنوں نے خاتون کو ہراساں کیا اور بدتمیزی بھی  کی۔

مدد کے لئے دہائیاں دیتی ن لیگی خاتون رہنما اپنی ہی جماعت کے جلسے میں بچنے کا رستہ تلاش کرتی رہی مگر ہر طرف ایک طوفان بدتمیزی برپا تھا۔ سروں پر ن لیگ کی ٹوپیاں پہنے اور بیجز لگائے  نوجوان کسی کی سننے کے لئے تیار نہ تھے  جبکہ خاتون روتی  رہی چیختی  مگر کوئی سنوائی نہ ہوئی ۔

دوسری طرف دیگر لیگی خواتین نے خاتون کو  لیگی کارکنوں سے بچانے کی کوشش کی مگر سب بے کار  رہا  ۔

دھکم پیل میں خاتون زخمی بھی ہو گئی اور اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کو چیخ چیخ کر بیان بھی کرتی رہی ۔

جلسے میں شریک دیگر خواتین کارکن انتظامیہ پر پھٹ پڑیں،92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں خواتین کےلئے کوئی الگ انتظام نہیں کیا گیا تھا۔

خاتون سے بدتمیزی کرنےوالوں کےخلاف قصور پولیس نے مقدمہ درج لیا ہے۔فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی  شناخت بھی ہو گئی اور محسن نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔