Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پتنگ کی ڈور پھرنے سے لاہور میں شہری زخمی ‏

پتنگ کی ڈور پھرنے سے لاہور میں شہری زخمی ‏
January 28, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہوریوں نے پتنگوں کے ساتھ ہی پابندی بھی ہوا میں اڑا دی ، ہربنس پورہ میں پتنگ  کی ڈور پھرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے ،  شہر کے مختلف علاقوں میں  پتنگیں دن بھر آسمان پر اڑتی رہیں  جب کہ پولیس کا کردار خاموش تماشائی  کا رہا۔ ہربنس پورہ کے علاقہ میں رات کے وقت بھی پتنگ بازی جاری رہی،  جس کے باعث جوڑے پل کا رہائشی حسین ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا۔ شہری حسین کو  طبی امداد کے لئے اسپتال داخل کروا دیا گیا۔ دوسری جانب  ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  سب اچھا کی رپورٹ جاری کرتے رہے جبکہ ڈور پھرنے کے واقعے کے بعد لاہورپولیس کے کریک ڈاؤن کی خبروں کا پول کھل کر سامنے آگیا۔