Monday, October 3, 2022

پاگل شخص کی انوکھی کہانی پر مبنی ہالی وڈفلم ”سپلٹ“ کادوسرا ٹریلر بھی جاری

پاگل شخص کی انوکھی کہانی پر مبنی ہالی وڈفلم ”سپلٹ“ کادوسرا ٹریلر بھی جاری
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایک ہی وقت میں کئی مختلف شخصیات رکھنے والے پاگل شخص کی کہانی پر مبنی ہالی وڈ فلم ”سپلٹ“ کا دوسرا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا۔ فلم آئندہ برس جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایم نائٹ شایا مالن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک ہی وقت میں تیئس مختلف شخصیات رکھتا ہے۔ نفسیاتی بیماری میں مبتلا یہ شخص تین نوجوان لڑکیوں کو اغوا کر لیتا ہے جس کے بعد وہ بد روح بن کر ان لڑکیوں کواذیتیں پہنچانا شروع کر دیتا ہے۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں جیمز میک وائے‘ ہیلے لو رچرڈسن‘ بریڈ ولیم ہنک اور انیا ٹیلر شامل ہیں۔ فلم آئندہ برس بیس جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔