پاک چین منصوبوں کے معاہدوں کی تقریب سے چینی صدر شی چن پنگ کا خطاب

اسلام آباد(92نیوز)چین پاکستان کو ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتا ہے مستقبل میں اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک چین منصوبوں کے معاہدوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی چن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کو ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔
مستقبل میں پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے کیونکہ دونوں ممالک کا مستقبل مشترک ہے ۔