Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک چین اکنامک کوریڈور کے مقابلے میں بھارت انٹرنیشنل نارتھ ساﺅتھ کوریڈور منصوبہ لے آیا

پاک چین اکنامک کوریڈور کے مقابلے میں بھارت انٹرنیشنل نارتھ ساﺅتھ کوریڈور منصوبہ لے آیا
May 4, 2015
لاہور (92نیوز) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے مقابلے میں بھارت نے انٹرنیشنل نارتھ ساﺅتھ کوریڈور کے نام سے منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ ممبئی سے بندر عباس ایران کے راستے روس تک ریل اور روڈ رابطے قائم کئے جائیں گے، اس اکنامک کوریڈور کے ذریعے بھارت ایشیا اور یورپ میں اپنی اقتصادی اور سٹرٹیجک اہمیت بڑھائے گا۔ بھارت یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ اقتصادی شراکت داری بڑھانے کیلئے مذاکرات کرے گا۔ یوریشین اکنامک یونین میں بیلاروس، قازقستان، کرغزستان اور روس شامل ہیں جبکہ آرمینیا کی شمولت بھی متوقع ہے۔ بھارت خطے کے توانائی وسائل پر قبضے کے خواب بھی دیکھ رہا ہے، بھارت گوادر بندرگاہ کی اہمیت گھٹانے کیلئے اپنے اکنامک کوریڈور میں ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کو شامل کرنے کا خواہاں ہے، بھارت نے چاہ بہار میں فری اکنامک زون کے قیام کیلئے ایک سو ملین ڈالر سرمایہ کاری کی بھی پیشکش کی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔