پاک چین اقتصادی راہداری کےمنصوبوں پر46سوارب خرچ ہوں گے:خرم دستگیر
کراچی(92نیوز)وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پر چھیالیس سو ارب روپے خرچ ہوں گےوزیر اعظم اگلے ہفتے تاجروں کے لیے ٹریڈ پالیسی اور پیکیج کا اعلان کریں ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دورے پر اپنے خطاب میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پاک چائینہ کوریڈور ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے آئندہ ہفتے وزیر اعظم تاجروں کی مشکلات کے حل کے لیے اہم اعلانات کریں گے۔
ٹریڈ پالیسی کے تحت مختص کی گئی رقم تاجر اپنے اکاونٹ میں اسٹیٹ بینک کے ذریعے براہ راست منتقل کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جون 2018میں لاہور کراچی موٹر وے مکمل ہوجائے گی ۔