Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک چین اقتصادی راہداری : چینی کمپنی نے عطاآباد جھیل پر سڑک اور سرنگوں کی تعمیر مکمل کر لی

پاک چین اقتصادی راہداری : چینی کمپنی نے عطاآباد جھیل پر سڑک اور سرنگوں کی تعمیر مکمل کر لی
September 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاک چین اقتصادی راہداری پر عطاآباد جھیل کے مقام پر سنگلاخ پہاڑوں میں نئی سڑک اور سرنگوں کی تعمیر مکمل ہو گئی جس کے بعد شاہراہ قراقرم پر پاک چین تجارتی راہداری ایک بار پھر بحال ہو گئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، پہاڑوں سے مضبوط اور سمندر سے گہری ہے۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس میں دشمن دراڑیں ڈالنے کی لاکھ کوشش کرلے منہ کی کھائے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے دشمنوں کے اوسان خطا کرنے کے لیے ایک اور خبر ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان خنجراب سے ہنزہ تک تجارتی راستہ مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے۔ عطا آباد جھیل کے مقام پر 23 کلومیٹر نئی سڑک کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے جس میں 7 کلومیٹر کی 5 سرنگیں بھی شامل ہیں۔ ہر سرنگ کے لئے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ سرنگوں کے اندر روشنی برقرار رکھنے کے لئے شمسی توانائی کا انتظام کیا گیا ہے۔ عظیم دوست چین کی تعمیراتی کمپنی چائنہ روڈز اینڈ برجز کنسٹرکشن کارپوریشن نے دشوار گزار اور ہزاروں میٹر بلند پہاڑوں کا سینہ چیر کر اپنے سرمائے سے ریکارڈ مدت میں سرنگ تعمیر کی ہے۔ عالمی معیار کے جدید تقاضوں سے آراستہ یہ سرنگ ہنزہ میں عطا آباد جھیل سے گلمتھ تک تعمیر کی گئی۔ امید کی جارہی ہے کہ جمعرات کے روز وزیر اعظم اس پاک چین دوستی کی اس عظیم نشانی کا افتتاح کریں گے جس کے بعد 4 جنوری 2010ءسے لے کر اب تک چین اور پاکستان کے درمیان روکا ہوا تجارتی سلسلہ مکمل طور پر بحال ہو جائے گا۔