Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازش ہورہی ہے : احسن اقبال

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازش ہورہی ہے : احسن اقبال
February 8, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازش ہورہی ہے۔ مغربی روٹ سے متعلق چین کو آگاہ کیا گیا ہے عمران خان جتنا زور احتجاج پر لگاتےہیں ، اتنا صوبے کی عوام کی خدمت پر لگائیں تو پختونخوا کے حالات بہتر ہوجائیں۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ مغربی روٹ سے متعلق چین کو مکمل طور پر آگاہ کیا گیا ہے برہان ڈیرہ اسماعیل خان  کوئٹہ گوادر روٹ مغربی روٹ ہے، جس کی تعمیرشروع کردی گئی ہے لیکن چند بدخواہ اس منصوبے کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جتنا زور احتجاج اور دھرنوں میں لگاتے ہیں اگر اتنا عوام کی خدمت پر لگائیں تو پختونخوا کے حالات بدل جاتے ۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے واضح کیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ اقتصادی راہداری میں شامل نہیں ہے اس کی ایک ایک پائی پنجاب حکومت اپنے فنڈزسے فراہم کررہی ہے۔