Saturday, July 27, 2024

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے بھارتی ایجنسی را نے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کردیے

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے بھارتی ایجنسی را نے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کردیے
May 14, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے بھارت نے افغانستان اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں سے گٹھ جوڑ کر لیا،پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے تیس کروڑ ڈالر کا فنڈ مختص کر دیا گیا جبکہ پاکستانی ایجنسیوں نے یہ سازش بے نقاب کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس کے ادارے’’را‘‘ نے پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کےلئے سپیشل ڈیسک بنا دیا،بھارتی ادارے کے موجودہ چیف راجندر کھنہ بذات خود اس ڈیسک کی نگرانی کر رہے ہیں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سےہدایات بھی لیتے ہیں۔ انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ کے بعد بنائے گئے ا س بھارتی خفیہ ادارے کو اس بڑی ذمہ داری کے ساتھ بہت بڑی رقم بھی دی گئی ہے’’ را‘‘کا بنیادی مشن جارحانہ انٹیلی جنس معلومات جمع کرنا، نفسیاتی جنگ ، تخریب کاری، سبوتاژ کی کارروائیاں اور اہم شخصیات کو قتل کرنا ہے۔ معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی انٹیلی جنس ایجنسی نے را کی سازش کے مستند ثبوت حاصل کر لیے ہیں، را پاکستان میں تخریبی عناصر کی مدد کرکے انہیں بڑھاوا دینے میں ملوث ہے تاکہ پاکستان میں عدم استحکام کی جڑیں گہری ہوسکیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کےلئے ابتدائی طور پر 30کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہےرا کو افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس، اسرائیل کی موساد کی مدد بھی حاصل ہے۔ بھارت نے دو دن پہلے نئی دہلی میں چینی سفیر کو طلب کرکے اس منصوبے پر احتجاج کیا،مودی اپنے پیٹ کے مروڑ کا رونا دورہ چین میں بھی رورہے ہیں ۔