Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کی عکاس ہے: سرتاج عزیز

پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کی عکاس ہے: سرتاج عزیز
December 6, 2016

اسلام آباد(92نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ علاقائی تعاون اورتجربات کے استفادے سے خطے میں ترقی واستحکام لایا جا سکتا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کی عکاس ہے۔ امداد کے بجائے تجارت ترجیح ہے وزیر ماحولیاتی تبدیلی زاہد حامد کہتے ہیں پائیدار ترقی کے ہداف کو حاصل کرکے غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔

تفصیلات کےمطابق پائیدار ترقی کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بنیادی تعلیم، صحت اور سماجی استحکام سب کا حق ہے۔ وسائل کے درست استعمال اقتصادی و معاشی ترقی مساوی تعاون اورغیرامتیازی سلوک سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے پائیدار ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے سیاسی استحکام اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے۔

زاہد حامد نے کہا کہ پائیدار ترقی کا ایجنڈا پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کا بنیادی محور ہےخوراک کی دستیابی اور توانائی سکیورٹی کے حصول کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ تین روزہ کانفرنس میں غربت خوراک کے تحفظ پانی  زراعت ماحولیات اور علاقائی امن و ترقی کے موضوعات پر مقالے پڑھے جائیں گے۔