Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک چائنہ اکنامک کوریڈور چین کا عظیم تحفہ ہے: شہباز شریف

پاک چائنہ اکنامک کوریڈور چین کا عظیم تحفہ ہے: شہباز شریف
May 14, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور چین کا عظیم تحفہ ہے۔ لاہور میں چین کے قونصل جنرل یو بورن نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبے پر تبادلہ خیال ہوا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی دنیا میں بے مثال ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ سی پیک کے تحت پنجاب سمیت ملک بھر میں منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل یو بورن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ تکمیل کا ریکارڈ بنایا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔