Sunday, November 27, 2022

پاک پتن پولیس نے انڈر میٹرک نوجوان کو چھوٹا طیارہ واپس کر دیا

پاک پتن پولیس نے انڈر میٹرک نوجوان کو چھوٹا طیارہ واپس کر دیا

 پاک پتن (92 نیوز) پاک پتن پولیس نے انڈر میٹرک نوجوان کو چھوٹا طیارہ واپس کر دیا۔ سول ایوی ایشن کی ٹیم چھوٹے طیارے کا معائنہ کرے گی۔

 نائنٹی ٹو نیوز کی  خبرنشر ہوئی تو آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود سے رپورٹ مانگ لی۔  

 آئی جی کے حکم پر  تھانہ رنگ شاہ پولیس نے طیارہ فیاض کے  حوالے کر دیا۔

 طیارہ واپس ملنے پر فیاض نے معاملہ اٹھانے پر 92 نیوز کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اپنے شہر کا نام روشن کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک ٹیم پاکپتن پہنچ کر چھوٹے طیارے کا معائنہ کرے گی اور اس کے جہاز سے متعلقب ریفنگ لے گی۔