Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک ویسٹ انڈیز سیریز، کراچی میں سکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل

پاک ویسٹ انڈیز سیریز، کراچی میں سکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل
December 12, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیزمیں کرکٹ سیریز شروع ہونے سے قبل سکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔

پاکستان اور ویسٹ کرکٹ ٹیم کی حفاظت کے لئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی ادارے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔ دونوں ٹیمیوں کے درمیان میچز سے پہلے سکیورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی۔ کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم لے جانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ریہرسل میں سکیورٹی ڈویژن، پاک فوج، رینجرز، ٹریفک اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ریہرسل کا مقصد نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز سے قبل سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینا ہے۔

ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے ریہرسل کا مشاہدہ کیا۔ کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر بین الاقوامی ایونٹ کے انعقاد کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔