Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک ویسٹ انڈیز سیریز ، پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر میزبان ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں پر دو رنز بنا لیے

پاک ویسٹ انڈیز سیریز ، پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر میزبان ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں پر دو رنز بنا لیے
August 13, 2021 --- ویب ڈیسک

جمیکا (92 نیوز) پاک ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز باؤلرز کے نام رہا۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر میزبان ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں پر دو رنز بنا لیے۔

پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو  گئی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے فواد عالم 56 اور فہیم اشرف 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم نے 30 اور محمد رضوان نے 23 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے اور جیسن ہولڈر نے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں۔

دن کے اختتام پر میزبان ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں کے نقصان پر دو رنز بنا لیے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں محمد عباس نے حاصل کیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔