پاک ویسٹ انڈیز تیسرا ٹی 20 بارش کی نذر

گیانا (92 نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث امپائرز نے میچ ختم کردیا۔
بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر سے ہوا، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور ایک اعشاریہ دو اوورز میں بغیر کسی نقصان 15 رنز بنائے تو ایک بار پھر تیز بارش کی انٹری ہوئی۔
اڑھائی گھنٹے بعد بارش رکی مگر آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے مشورے سے میچ ختم کردیا۔
سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کی نذر ہوا، دوسرا میچ پاکستان نے سات رنز سے جیتا، اسے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ کل گیانا میں ہی کھیلا جائے گا۔