Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک فوج ہرقسم کے خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے : آرمی چیف

پاک فوج ہرقسم کے خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے : آرمی چیف
December 26, 2016

 کوئٹہ (92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کو ہر قیمت پر آگے بڑھایا جائیگا۔ پاک فوج ہر قسم کے خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں سدرن کمانڈکے افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرہ کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کا قربانی کا جذبہ اور بہادری دنیا میں بے مثال ہے۔ پاک فوج عوام کی توقعات پر پوری اتری ہے۔ مسلح افواج اور قوم نے ملک میں امن و استحکام لانے کےلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ضرب عضب ملک میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری لایا ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے نتائج کو آگے بڑھانا اور استحکام پیدا کرنا ایک بڑا چیلنج ہے جسے ہر قیمت پر پورا کیا جائیگا۔ اقتصادی راہداری کے حوالے سے جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ اقتصادی راہداری نے خطے کی صورتحال بدل دی۔ پاکستان کے استحکام اور معاشی ترقی کےلئے سی پیک بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔