Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک فوج کے نشانہ باز پوری دنیا میں اپنا مقام رکھتے ہیں: آرمی چیف

پاک فوج کے نشانہ باز پوری دنیا میں اپنا مقام رکھتے ہیں: آرمی چیف
December 8, 2016

اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف قومی انسداد دہشت گردی ٹریننگ سنٹر پبی پہنچ گئے۔ پاک چائنا واریئر فور نامی مشقوں کا معائنہ کیا اور لانگ رینج سنائپر شوٹنگ مقابلہ بھی دیکھا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ پاک فوج کے نشانہ باز پوری دنیا میں اپنا مقام رکھتے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قومی انسداد دہشت گردی ٹریننگ سنٹر پبی پہنچے تو لیفٹننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے تربیتی مشقوں کے آخری مرحلے میں زیر تربیت جوانوں کے ساتھ پورا دن گزارا اور دو ماہ پر مشتمل پاک چائنا واریئر فور نامی مشقوں کا معائنہ کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے حوالے سے استعداد کار بہتر بنانا ہے۔ چینی افواج کے ملٹری کمانڈر بھی تقریب موجود تھے۔ انھوں نے دونوں افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

اس موقع پرآرمی چیف نے پہلی مرتبہ منعقد کیے گئے لانگ رینج سنائپر شوٹنگ مقابلے بھی دیکھے۔ مقابلے میں 100 سویلین اور ملٹری ٹاپ شوٹرز نے حصہ لیا۔ آرمی چیف نے بہترین نشانہ بازوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

میجر جنید کو بہترین نشانے باز قرار دیا گیا۔ اس موقع پر جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کے نشانہ باز اور تربیت یافتہ اہلکار پوری دنیا میں اپنا مقام رکھتے ہیں۔