Sunday, September 25, 2022

پاک فوج کے نئے آرمی چیف کا فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے : امریکہ

پاک فوج کے نئے آرمی چیف کا فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے : امریکہ
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کا نیا آرمی چیف کون ہوگا اس بات کا فیصلہ پاکستان کی حکومت نے کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ آئندہ پاک فوج کی کمان کون سنبھالے گا اس بات کا فیصلہ پاکستانی حکومت کو کرنا ہے۔ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے اور اپنے تمام فیصلوں میں آزاد ہے۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکہ آزادی اظہار اور اجتماع کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا۔ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن پرتشدد احتجاج سے گریز کرنا چاہیے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی ریاست میں قانون کا احترام ہر جماعت پر لازم ہے۔