Wednesday, September 28, 2022

پاک فوج کے معمر ترین ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمود خان مینگل انتقال کرگئے

پاک فوج کے معمر ترین ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمود خان مینگل انتقال کرگئے
September 27, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) پاک فوج کے معمر ترین ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمود خان مینگل کوئٹہ میں انتقال کر گئے۔

کرنل سلطان مینگل نے 1941 میں فوج جوائن کی، دوران کیریئر خیبر رائفلز، ستلج رینجرز ناردرن اسکائوٹس گلگت کے کمانڈنٹ رہے۔

لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمود مینگل دوران کیریئر شاہ ایران سمیت مختلف عالمی شخصیات کے سامنے دوبدو لڑائی کا مظاہرہ پیش کرنے کے لئے منتخب ہوئے۔

پاک فوج سے بطور لیفٹیننٹ کرنل 1967 میں ریٹائر ہوئے تھے اور بعد از ریٹائرمنٹ کئی سویلین پوزیشنوں پر بھی خدمات سرانجام دیں۔